Skip to main content

دارالعلوم سبیل الرشاد

ائمہ اربعہ کے نزدیک تراویح کی کتنی رکعتیں ہیں؟

ائمہ اربعہ کے نزدیک تراویح کی کتنی رکعتیں ہیں؟

سوال

رمضان میں تراویح کی نماز بعض حضرات بیس رکعت پڑھتے ہیں اور بعض حضرات آٹھ رکعت پڑھتے ہیں ۔ صحیح مسئلہ بتائیںکہ بیس رکعت پڑھنا افضل ہے یا آٹھ رکعت پڑھنا افضل ہے؟بینوا توجروا(فتویٰ نمبر ۳۸؍۱۴۱۱ھ)

جواب

 حنفیہ ، شافعیہ ، مالکیہ ، حنابلہ ؛ سب کے نزدیک تراویح کی بیس رکعتیں ہیں ، کسی کے نزدیک آٹھ رکعتیں نہیں۔ امت کا ایک بہت چھوٹا طبقہ بعض غلط فہمیوں کی بنا ء پر آٹھ رکعتیں پڑھتا ہے ، جمہور اس کے قائل نہیں ۔ اس لیے بیس رکعتوں کی پابندی کرنی چاہیے(۱) ۔

فاختار مالک فی احد قولیہ وابوحنیفۃ والشافعی واحمد وداؤد القیام بعشرین رکعۃ سوی الوتر (بدایۃ المجتہد ج۱ ؛ ص۱۶۶)فقط واللہ تعالی اعلم العبد ابوالسعوداحمدعفی عنہ ۷؍ذوالحجۃ ۱۴۱۰ ھ

(۱) باب الخامس فی قیام رمضان ، بدایۃ المجتھد ،لابن رشد القرطبی مالکیؒ