Skip to main content

دارالعلوم سبیل الرشاد

شیعہ لڑکے سے نکاح کا حکم

شیعہ لڑکے سے نکاح کا حکم

سوال

ہندہ مسلکاًسنی ہے اور زید مسلکاً شیعہ ہے ، دونوں نے چار ماہ قبل کورٹ کے ذریعے سے نکاح کرلیا ہے ۔ اب نہ زید اپنے مسلک سے الگ ہونا چاہتا ہے نہ ہندہ زید کو چھوڑنے کے لیے تیار ہے ،زید کا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے متعلق غلط عقیدہ ہے اور حضرت ابوبکر وحضرت عمررضی اللہ عنہما کو خلیفہ نہیں مانتا ،اور زید کا کہنا ہے کہ میں صرف اللہ اور رسولِ خدا کو مانتا ہوں، اب اس صورت حال میں زید اور ہندہ کا نکاح باقی رہا یا نہیں؟ ۔ یا دونوں نکاح کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ زید کا کہنا کہ پہلے ہندہ اپنے طور پر نکاح کرلے، بعد میں پھر میں اپنے طریقہ پر نکاح کروں گا ۔مہربا نی فرماکر صورتِ مسئولہ کا حل فرما تے ہوئے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ بینوا توجروا(فتویٰ نمبر ۹۳؍۱۴۱۹ھ)

جواب

مسئولہ صورت میں ہندہ سنیہ کا نکاح شیعہ زیدسے جائز نہیں ۔ ہندہ پر لازم ہے کہ زید سے فوراً علاحدہ ہوجائے(۱)۔فقط واللہ تعالی اعلم العبد محمداشرف علی عفی عنہ ۱۲؍ربیع الثانی ۱۴۱۹ ھ

(۱)
ان الرافضی ان کان ممن یعتقد الخ ان جبرئیل غلط فی الوحی أو کان ینکر صحبۃ الصدیق أو یقذف السیدۃ الصدیقۃ فھو کافر لمخالفتہ القواطع المعلومۃ من الدین بالضرورۃ بخلاف ما اذا کان یفضل علیا او یسب الصحابۃ فانہ مبتدع لا کافر(ردالمحتار ج۳، ۴۶) (عالمگیری ۲/ ۲۶۴) قولہ وحرم نکاح الوثنیۃ نسبۃ الی عبادۃ الوثن الخ ویدخل فی عبدۃ الاوثان عبدۃ الشمس والنجوم الخ وفی شرح الوجیز وکل مذھب یکفر بہ معتقدہ (ردالمحتار ج۳ ؛ ص۴۵)
فان ہجرۃ اھل الاھواء والبدع واجبۃ علی مرالاوقات مالم یظھر منہ التوبۃ والرجوع الی الحق (مرقاۃ المفاتیح ج۸ ص ۷۵۹)