Skip to main content

دارالعلوم سبیل الرشاد

نئی سواری کے سامنے بکراذبح کرکے اس کے خون پرسواری چلانے کوعافیت کاسبب سمجھنے کا حکم

نئی سواری کے سامنے بکراذبح کرکے اس کے خون پرسواری چلانے کوعافیت کاسبب سمجھنے کا حکم

سوال

سواری جیسے موٹر گاڑی کی خریدی کے بعد اہل خانہ کا موٹر گاڑی میں سوار ہونا بعد ازاں سواری کے سامنے بکرا ذبح کرنا پھر ذبیحہ کے خون پر سواری کا گزارنا شرعاً کیسا ہے ؟ فتوی عنایت فرمائیں،بینوا توجروا (فتویٰ نمبر ۱۱۶؍۱۴۱۹ھ)

جواب

مذکورہ افعال کو حصولِ حفاظت وعافیت میں مؤثر سمجھنا اور اس بنیاد پر ان کاموں کو انجام دینا جائز نہیں(۱) ۔ فقط واللہ تعالی اعلم العبدابوالسعوداحمد عفی عنہ ۱۶ربیع الثانی؍۱۴۱۹ھ

(۱)

 (تسہیل بہشتی زیور ج۱  ص ۵۴)(احسن الفتاوی ج۱ ص ۳۶۷)


آپ کو یہ بھی پسند آئے گا