بلاؤں سے حفاظت کے عقیدے کے ساتھ مکان میں گھوڑا رکھنے کا حکم
بلاؤں سے حفاظت کے عقیدے کے ساتھ مکان میں گھوڑا رکھنے کا حکم
سوال
مکان میں گھوڑا اس عقیدے کے ساتھ رکھنا کہ اس سے بلائیں دو رہوتی ہیں ، کیسا ہے ؟بینوا توجروا(فتویٰ نمبر۱۱۶؍۱۴۱۹ھ)
جواب
حدیث سے ثابت ہے کہ گھوڑا شیطانی اثرات سے حفاظت میں مؤثرہے۔
(۱)ان الشیطان لا یقرب صاحب فرس عتیق الحدیث(الکشاف ج۲ ؛ ص۱۶۶ )
فقط واللہ تعالی اعلم
العبدابوالسعوداحمد عفی عنہ ۱۶ربیع الثانی؍۱۴۱۹ھ
(۱)
جاء فی الحدیث ان الشیطان لا یقرب صاحب فرس ولا دارا فیھا فرس عتیق اخرجہ الطبرانی فی معجمہ الکبیر (۱۷؍۱۸۹، رقم ۵۰۶) ( الکشاف ج۲جدید نسخہ ص۵۹۵) عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال الجِنّ لا یخبل احدا فی بیتہ عتیق من الخیل (الطبقات الکبری لابن سعد ، ۳۷۸۶- ج۷ ، ص۳۰۲)