شیعہ لڑکی سے نکاح کا حکم
سوال
ایک سنی مسلم لڑکے کا نکاح ایک شیعہ لڑکی سے ہوسکتا ہے ؟ بینوا توجروا (سوال انگریزی میں ہے اس کااردومیں ترجمہ کیاگیاہے )(فتویٰ نمبر ۸۴؍۱۴۱۷ھ)
جواب
شیعہ میں متعدد فرقے ہیں،اوربعض فرقوں کے عقائد سنی عقائد سے بہت زیادہ متصادم اور ٹکرانے والے ہیں،اس لیے بہتر یہ ہے کہ شیعہ لڑکی سے نکاح نہ کیا جائے(۱)۔اگر شیعہ لڑکی شیعی عقائد سے توبہ کرلے اور سنی ہوجائے تو نکاح جائز ہوگا۔ فقط واللہ تعالی اعلم العبد محمداشرف علی عفی عنہ یکم ربیع الثانی ۱۴۱۷ ھ
(۱) ان الرافضی ان کان ممن یعتقد الخ ان جبرئیل غلط فی الوحی أو کان ینکر صحبۃ الصدیق أو یقذف السیدۃ الصدیقۃ فھو کافر لمخالفتہ القواطع المعلومۃ من الدین بالضرورۃ بخلاف ما اذا کان یفضل علیا او یسب الصحابۃ فانہ مبتدع لا کافر(ردالمحتار ج۳، ۴۶)وحرم نکاح الوثنیۃ بالاجماع الدر قولہ وحرم نکاح الوثنیۃ نسبۃ الی عبادۃ الوثن الخ ویدخل فی عبدۃ الاوثان عبدۃ الشمس والنجوم والصور التی استحسنوھا والمعطلۃ والزنادقۃ والباطنیۃ والاباحیۃ وفی شرح الوجیز وکل مذھب یکفر بہ معتقدہ (ردالمحتار ج۳ ؛ ص۴۵)