Skip to main content

دارالعلوم سبیل الرشاد

غیرمسلم معمار اگرمسلمان سے مزدوری کی رقم لے کر پوجا پاٹ کرے تو کیا حکم ہے؟

غیرمسلم معمار اگرمسلمان سے مزدوری کی رقم لے کر پوجا پاٹ کرے تو کیا حکم ہے؟

سوال

ہمارے دوست کا ایک گھر تعمیر کرنا ہے ،معمار غیر قوم لوگ ہیں ، وہ لوگ کام شروع کرنے سے پہلے پوجا پاٹ کرتے ہیں ، اس کے لیے رقم بھی ہم ہی سے مانگتے ہیں۔ہم پوجا پاٹ ہونا نہیں چاہتے لیکن ہماری مجبوری یہ ہے کہ ہمارے علاقے میں مسلمان مزدور نہیں ملتے ،اگر مل بھی جائیں تو ان کے غیر قوم ساتھی بغیر پوجا پاٹ کیے کام کرنا بہت نقصان اور خطرہ سمجھتے ہیں ۔ اس صورت میں ہم انہیں پوجا کے لیے رقم دیں یا نہیں ؟ ایسے گناہ سے بچنے کی تدبیر بتائیں ۔ بینواتوجروا (فتویٰ نمبر ۸۳؍۱۴۱۵ھ)

جواب

مطلق صدقہ وخیر ات کی نیت سے کچھ رقم دے دی جائے۔ وہ لوگ اسے جس طرح خرچ کریں اس کے وہ ذمہ دار ہوں گے۔(۱) فقط واللہ تعالی اعلم العبد ابوالسعود احمد عفی عنہ ۱۱جمادی الاولی ؍ ۱۴۱۵ ھ

(۱)

قال رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم انما الاعمال بالنیات وانما لامری ما نویٰ الخ (صحیح البخاری رقم الحدیث ۱) والأجرة إنما تكون في مقابلة العمل (ردالمحتار ج۳ ص۱۵۶)