قرآن وحدیث کی توہین کرنے والی عورت کا حکم
سوال
ایک عورت مشتاق بانونے بنگلور اور منگلور سے شائع ہونے والے اخبار کو بیان دیتے ہوئے قرآن وحدیث کی توہین کی ، خدا کی بارگاہ میں گستاخانہ کلمات کہے ، ایسی عورت کے بارے میں شہر کی تمام مساجد کے ذمہ داروں اور عام مسلمانوںنے مل کر مذکور ہ عورت سے علاحدگی کا فیصلہ کیا ۔ اس عورت کا شرعاً کیا حکم ہے اور کیا یہ فیصلہ صحیح ہے ۔ حکمِ شریعت کیا ہے تحریر فرماکر ممنون فرمائیں۔ بینوا توجروا (فتویٰ نمبر ۱۴۰؍۱۴۲۱ھ)
جواب
قرآن وحدیث کی توہین کرنا اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں گستاخانہ جملہ کہنا کفر ہے ۔ مساجد کے ذمہ دار اور عام مسلمانوں کا مذکورہ فیصلہ صحیح ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ مذکور عورت سے بالکل علاحدگی اختیار کریں اور کسی معاملے میں اس سے کوئی تعلق نہ رکھیں، اگر عورت اپنی ان حرکتوں پر شرمندہ ہوکر علی الاعلان توبہ کرے اور آئندہ اس سے بچنے کا پکا وعدہ کرے تو یہ علاحدگی ختم کرلی جائے ۔
وکذا الاستھزاء علی الشریعۃ الغراء کفر لان ذالک من امارات تکذیب الانبیاء علیھم الصلاۃ والسلام قال ابن الھمام وبالجملۃ فقد ضم الی تحقق الایمان اثبات امور الاخلال بھا اخلال بالایمان اتفاقا کترک السجود لصنم وقتل نبی او الاستخفاف بہ او بالمصحف او الکعبۃ الخ(شرح فقہ اکبر ص ۱۵۲ ) فقط واللہ تعالی اعلم العبدمحمد اشرف علی عفی عنہ ۱۵جمادی الاولی ۱۴۲۰ ھ