Skip to main content

دارالعلوم سبیل الرشاد

بوہرہ فرقے کی لڑکی سے نکاح جائز ہے یانہیں 

بوہرہ فرقے کی لڑکی سے نکاح جائز ہے یانہیں

سوال

زید اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتا ہے اور حنفی ہے ۔ زیدکے ہندہ سے تعلقات ہوگئے ہیں جب کہ ہندو بوہرہ فرقے سے متعلق ہے ،کیا فقہ حنفی کی روشنی میںان دونوں کا نکاح ہوسکتا ہے یانہیں؟کیانکاح اس وقت ہوسکتا ہے جب کہ ہندہ بوہرہ فرقے ہی سے منسلک رہ سکتی ہے؟ بینواتوجروا(فتویٰ نمبر۳۲۸؍۱۴۲۷ھ)

جواب

اگر لڑکی اہل سنت والجماعت کے عقائد کو تسلیم کرلے اور اس پر قائم رہنے کا پکا وعدہ کرے تو مذکور لڑکے کے ساتھ اس کا نکاح جائز ہوگا۔(۱)فقط واللہ تعالی اعلم العبد محمداشرف علی عفی عنہ ۳؍ربیع الثانی۱۴۲۷ ھ

(۱)
(فتاویٰ محمودیہ ، جلد دوم ،ص۳۸،۳۹)