Skip to main content

دارالعلوم سبیل الرشاد

کریڈٹ کارڈ استعمال کرنا جائز نہیں

کریڈٹ کارڈ استعمال کرنا جائز نہیں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
امید کہ مزاجِ گرامی بخیر ہوں گے ۔ 
کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ فتویٰ مرحمت فرماکر مشکورفرمائیں۔ 
فقط والسلام شرعا
یس مشتاق رشادی ، گتی ، آندھرا پردیش 

جواب

سود لینابھی حرام ہے اورسوددینابھی،قرآن وحدیث میں سود ی لین دین کے بارے میں شدیدوعیدیں وارد ہوئی ہیں، مسلمانوں کو سودسے مکمل بچنا چاہئے،کریڈٹ کارڈ کے قرض کی ادائیگی میں اگرتاخیر ہوگئی تواس وقت سود دینا پڑتا ہے ، اور اگر حاملِ کارڈ سود عائد ہونے سے پہلے پہلے قرض ادا کرلے پھربھی کریڈٹ کارڈ کامعاہدہ سودکی بنیاد پرہوتا ہے،اوراس میں یہ عہد کرنا لاز م ہے کہ اگرمدتِ مقررہ سے قبل قرض کی ادائیگی نہیں ہوئی تو سوددینا پڑے گا، لہذاکریڈٹ کارڈ استعمال کرنے سے سخت احتراز کریں ۔

 واحل اللہ البیع وحرم الربو الایۃ (البقرۃ ۲۷۵) عن جابر ؓ قال: لعن رسول اللہ ﷺ اکل الربو وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ وقال ہم سوا ء (صحیح مسلم رقم الحدیث ۱۵۹۸ ) قوله كل قرض جر نفعا حرام  أي إذا كان مشروطا (ردالمحتار ج  ۵ ص ۱۶۶)
واللہ اعلم 
العبد صغیر احمد عفی عنہ 
۲۹ محرم الحرام ۱۴۴۳ھ