عرض یہ ہے کہ کیا کسی میت کے ناخن اور غیر ضروری بال یعنی بغل کے بال اور زیر ناف بال نکالنا چاہئے یا نکالنا جائز نہیں ۔ اس سلسلے میں شرعی حکم سے آگاہ فرماکر مشکو رفرمائیں ۔فقط والسلام محمد اکرم ،نزد مسجد فتح ملان پٹی ۔نندیال
جواب
میت کے کوئی بھی بال(بغل یا زیر ناف کے) نکالنا اور ناخن کاٹنا جائز نہیں ۔ اور اگر بال یا ناخن کاٹے جائیں تو بھی وہ سب میت کے ساتھ کفن میں رکھ کر دفن کیے جائیں گے ۔
ولا يسرح شعره أي يكره تحريما ولا يقص ظفره الخ ولا شعره ، الدر، قوله: أي يكره تحريما لما في القنية من أن التزيين بعد موتها والامتشاط وقطع الشعر لا يجوز نهر، فلو قطع ظفره أو شعره أدرج معه في الكفن (ردالمحتار ج۲ ص ۱۹۸) ولایقص ظفرہ وشعرہ لانھا للزینۃ وقد استغنی عنھا والظاہر ان ہذ االصنیع لا یجوز (البحرالرائق ج۲ ص ۳۰۴)