کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ انبیاء کرام علیہم السلام کے علاوہ کیا کسی صحابی یا کوئی اللہ تعالیٰ کا ولی یا اماموں میں سے کسی انسان نے بیداری کی حالت میں یا خواب کی حالت میں اللہ کا دیدار کیا ہے یا نہیں ؟ فتوی عنایت فرمائیں ، بینواتوجروا(فتویٰ نمبر ۱۸۹؍۱۴۱۲ھ)
جواب
اللہ تبارک وتعالیٰ کا دیدار بحالتِ بیداری رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اس دنیا میں نہ کسی کو ہوا،نہ ہوسکتا ہے ۔ البتہ خواب میں دیدارِ الٰہی ممکن ہے اور متعدد اولیاء اللہ کو نصیب ہوا ہے ۔
والحاصل ان الامۃ قد اتفقت علی انہ تعالیٰ لا یراہ احد فی الدنیا بعینہ ولم یتنازعوا فی ذلک الا لنبینا صلی اللہ علیہ وسلم حال عروجہ علی ما صرح بہ فی شرح عقیدۃ الطحاوی الخ ومنھا رؤیۃ اللہ تعالیٰ فی المنام فالاکثرون علی جوازھا من غیر کیفیۃ وجھۃ وھیئۃ الخ(شرح فقہ اکبرص ۱۲۴)
فقط واللہ تعالی اعلم، العبد ابوالسعود احمد عفی عنہ ۲۷جمادی الاولی؍۱۴۱۲ھ