Skip to main content

دارالعلوم سبیل الرشاد

قادیانی کی تقلید کرنے والا کافرہے یانہیں 

قادیانی کی تقلید کرنے والا کافرہے یانہیں

سوال

کیا فرقۂ احمدیہ جو مرزا غلام احمد قادیانی کا ایجاد کردہ ہے ،مسلم فرقہ ہے یا غیر مسلم فرقہ ؟ اور اس فرقے کی تقلید کرنے والا مسلمان کہلاتا ہے یا غیر مسلم ؟ باقاعدہ شرعی اور قانونی حوالے سے جواب دیں ۔ اگر کوئی شخص فرقۂ احمد کی تقلید کرتا ہو اور اس کے والدین سنی مسلمان ہوں تو کیا وہ شخص اپنے والد کے اثاثے میںشرعا حق وراثت رکھتا ہے یا نہیں ۔ بینواتوجروا (فتویٰ نمبر ۱۱۸؍۱۴۲۰ھ)

جواب

قادیانی فرقہ دائرہ اسلام سے قطعاً خارج ہے ، اس فرقے کی تقلید کرنے والا کافر ومرتد ہے اور مرتد اپنے مسلمان والدین کے ترکے میں وراثت کا مستحق نہیں (۱)۔
المرتد لا یرث من مسلم الخ (عالمگیر ی ج ۶ ؛ ص۴۵۵)فقط واللہ تعالی اعلم العبد محمداشرف علی عفی عنہ ۱۹؍جمادی الاولی۱۴۲۰ ھ

(۱)
ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لایرث المسلم الکافر ولاالکافرالمسلم (صحیح بخاری حدیث نمبر ۶۷۶۴)
(مبسوط سرخسی ج۱۰، ص ۱۰۰)
ولا ینجو من الکفر الا من اکفر ذلک الملحد (أی غلام احمد القادیانی) بلا تلعثم و تردد (اکفار الملحدین ، ص ۱۰ مجموعہ رسائل الکشمیری ، ج۳)

ملاحظہ کریں: مقدمہ ٔبھاولپور( ملفوظاتِ محدث کشمیریؒ ص:۴۸ )
تیسرا فیصلہ: قادیانیت اور اس سے وابستگی کا حکم (المجمع الفقہ الاسلامی مکہ مکرمہ کے فقہی فیصلے ص ۲۵)