زید اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتا ہے اور حنفی ہے ۔ زیدکے ہندہ سے تعلقات ہوگئے ہیں جب کہ ہندو بوہرہ فرقے سے متعلق ہے ،کیا فقہ حنفی کی روشنی میںان دونوں کا نکاح ہوسکتا ہے یانہیں؟کیانکاح اس وقت ہوسکتا ہے جب کہ ہندہ بوہرہ فرقے ہی سے منسلک رہ سکتی ہے؟ بینواتوجروا(فتویٰ نمبر۳۲۸؍۱۴۲۷ھ)
جواب
اگر لڑکی اہل سنت والجماعت کے عقائد کو تسلیم کرلے اور اس پر قائم رہنے کا پکا وعدہ کرے تو مذکور لڑکے کے ساتھ اس کا نکاح جائز ہوگا۔(۱)فقط واللہ تعالی اعلم العبد محمداشرف علی عفی عنہ ۳؍ربیع الثانی۱۴۲۷ ھ