دارالعلوم سبیل الرشاد

فہرست دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

انتقال کے بعد میت کو گھر میں کس طرح لٹایا جائے ؟

انتقال کے بعد میت کو گھر میں کس طرح لٹایا جائے ؟

سوال

انتقال کے بعد میت کو گھر میں کس طرح لٹایا جائے ؟ 

فتویٰ مرحمت فرماکر ممنون فرمائیں۔ 

فقط والسلام
محمد صدام حسین رشادی ، چیلور

جواب

الجواب ، ہو الموفق للصواب: ۔۔۔۔۔ قریب المرگ شخص یاروح نکلنے کے بعدمیت کو داہنی جانب لٹانا مسنون ہے ،نیز لٹانے کا یہ 

طریقہ؛کہ سر مشرق کی جانب اورپیر قبلہ کی طرف ہو البتہ اس کے سر کو تھوڑا سا بلندکردیا جائے تاکہ چہرہ قبلہ رخ ہوجائے؛یہ بھی جائز ہے 

اور یہی معمول و معتاد ہے اور بوقت دشواری جس میں سہولت ہو اس کو اختیار کیا جائے۔

وإذا احتضر الرجل وجه إلى القبلة على شقه الأيمن الخ والمختار في بلادنا الاستلقاء لأنه أيسر لخروج الروح والأول هو السنة (ھدایہ علی ھامش فتح القدیر ج۲؛ص۱۰۳) يسن توجيه المحتضرالخ  على يمينه لأنه السنة وجاز الاستلقاء على ظهره لأنه أيسر لمعالجته و لكن ترفع رأسه قليلا ليصير وجهه إلى القبلة(حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح ص۵۵۸)يوجه المحتضر الخ  القبلة على يمينه هو السنة وجاز الاستلقاء على ظهره وقدماه إليها وهو المعتاد في زماننا و لكن يرفع رأسه قليلا ليتوجه للقبلة ويوضع كما تيسر على الأصح صححه في المبتغى وإن شق عليه ترك على حالہ(الدرالمختار علی ہامش ردالمحتار ج۲؛ص۱۸۹)

You may also like these