کیا کوئی عورت اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ عمرہ پر جاسکتی ہے یانہیں ۔یعنی سالی کا کسی محرم کے بغیر صرف اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ عمرہ کرنا جائز ہے یا نہیں جب کہ اس عورت(سالی) کے شوہر کے لیے اسباب مہیا نہ ہوں۔ فتوی عنایت فرماکر مشکور فرمائیں ۔فقط والسلام محمد احتشام علی قمر کالونی گلبرگہ مورخہ ۳۰ نومبر ۲۰۲۵ء فون نمبر : 8867427251
جواب
عورت کے لیے سفر عمرہ میں بھی محرم کا ہونا شرط ہے اس کے بغیر عورت کے لیے عمرہ کا سفر جائز نہیں چاہے وہ بوڑھی ہو۔ صورت مسئولہ میں بہنوئی سالی کے لئے محرم نہیںاس لیے بہنوئی کے ساتھ سالی کاسفرِ عمرہ جائز نہیں خواہ سالی کاشوہر اجازت دےیا اس کے پاس اسباب نہ ہوں ۔