دارالعلوم سبیل الرشاد

کیا خوبصورتی کے لئے بھوؤں کے بال نکالنا درست ہے؟

کیا خوبصورتی کے لئے بھوؤں کے بال نکالنا درست ہے؟

سوال

؍(۱)شادی شدہ عورت اور غیر شادی شدہ عورت دونوں کے لئے سر ، بھوؤں اور پلکوں کے علاوہ تمام جسم کے بالوں اور تمام چہرے کے بالوں کو صاف کرنے کا کیا حکم ہے؟؍ (۲) اسی طرح شادی شدہ عورت اور غیر شادی شدہ عورت دونوں کے لئے بھوؤں کے درمیان بالوں کو صاف کرنے کا کیا حکم ہے؟ عبدالاحد مجید بلڈنگ ، چوری روڈ، بھدوہی

جواب

؍(۱)عورتوں کے لیے اپنے چہرے کے غیر معتاد بال مثلاً داڑھی ، مونچھ،   پیشانی وغیرہ کے بال یا کلائیوں اور پنڈلیوں کے بال یا دیگر جسم کے دیگر حصوں کے بال نکالناہے۔؍ (۲)؍بناوٴ سنگار کے لئے ابروٴں کو باریک کرنا درست نہیں، حدیث میں اس پر لعنت آئی ہے؛ البتہ اگر ابرو بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہوں یا اتنے لمبے ہوں کہ شوہر کوبرے لگتے ہوں تو ان کو کاٹ کر اتنا درست کر سکتے ہیں کہ بدنمائی ختم ہو جائے اور ابرو معتدل ہوجائیں۔

عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: لَعَنَ اللهُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ، وَالنَّامِصَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ، وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللهِ الخ ۔(صحیح مسلم : 2125) قال الحصکفی: النامصة: التی تنتف الشعر من الوجہ والمتنمصة: التی یفعل بہا ذلک ۔ قال الشامی: وفي المغرب النمص: نتف الشعر ومنہ المنماص المنقاش، ولعلّہ محمول علی ما إذا فعلتہ لتتزین للأجانب وإلاّ فلو کان في وجہہا شعر ینفر زوجہا عنہا بسببہ ففی تحریم إزالتہ بعد؛ لأنّ الزّینة للنساء مطلوبة للتّحسین، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء. وفي تبيين المحارم إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب (ردالمحتار ج ۶ ، ص ۳۷۳)

واللہ اعلم ،
العبد صغیر احمد رشادی
22 ربیع الثانی 1447ھ

آپ کو یہ بھی پسند آئے گا